ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری

جگہ Oct 14, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار نوراتری مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، تہوار کے دوران رنگا رنگ ملبوسات، موسیقی پر گربا اور ڈانڈیا رقص خوشیوں کے رنگ بکھیر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں نوراتری کی تقریبات میں خواتین اور لڑکیاں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔

ہندو برادری کے افراد کے مطابق انہیں ہرسال اس تہوار کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے، پاکستان میں وہ اپنے مذہبی تہوار آزادی سے مناتے ہیں۔

نوراتری کا رنگا رنگ تہوار 20 اکتوبر تک جاری رہے گا، جس میں ہر رات گربا اور ڈانڈیا رقص کے ذریعے خوشیوں کا اظہار کیا جائے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں