امیتابھ بچن کا ریٹائرمنٹ لینے سے انکار

جگہ Oct 14, 2026 IDOPRESS

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ابھی کام چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

امیتابھ بچن نے ایک انٹرویو میں فلم سازی اور ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہدایت کار بننے کا خیال بھی کبھی میرے ذہن میں نہیں آیا، کیونکہ میں اس فن کو اتنی اچھی طرح نہیں جانتا۔

اداکار کا کہنا ہے کہ دوسرے تخلیقی افراد مجھے چیلنج دیتے ہیں اور میں اسے قبول کر لیتا ہوں، لیکن اس سے آگے میں نے کبھی نہیں سوچا۔


ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر امیتابھ بچن نے کہا کہ میں کام چھوڑنے کے بارے میں کیوں سوچوں؟ لوگ مجھے کام سے ریٹائر کرانے کے لیے اتنے بے تاب کیوں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میں موت کے منہ تک پہنچ چکا تھا اور پھر مجھے واپس زندگی مل گئی، کوئی نہ کوئی ہستی ان برسوں میں میری حفاظت کرتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے 1969ء میں فلم ’7 ہندوستانی‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، جبکہ 1973ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’زنجیر‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔

امیتابھ بچن ان دنوں ٹیلی ویژن کے معروف پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 18ویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں