موجودہ سیاسی حالات میں عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے ہیں: منظور وسان کی پیشگوئی

جگہ Oct 29, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے ہیں اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی احتجاجی تحریک بھی نظر نہیں آرہی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق رہنما پی پی پی منظور وسان نے پارٹی کارکنان اور دیگر افراد سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے مجھے کوئی اچھے دن نظر نہیں آرہے ہیں، یہاں اور بھی جماعتوں کے لیے کوئی اچھے دن نظر نہیں آرہے ہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے منظور وسان نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے ضروری اشیائے خورونوش سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے، حکومت پیٹرول پر عائد لیوی ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں