بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کردی گئی

جگہ Oct 29, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بینکوں میں یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد نقد لین دین کی رپورٹ ایف ایم یو کو دینا ہوگی، اس سے قبل یہ حد 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

اس کے علاوہ منی لانڈرنگ روکنے کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر اتفاق ہوا ہے جب کہ صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے کا فیصلہ ایس او پیز کی تکمیل سے مشروط کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے این ای سی کا ورچوئل اثاثہ جات کو بھی انسداد منی لانڈرنگ نظام میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں