
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تمل ناڈو میں اسیر 17 خطرنک قیدی فلمی انداز میں جیل توڑ کر فرار ہوگئے اور پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پیر کی شب ضلع تھینی کی ایک جیل میں پیش آیا جہاں 18 قیدی ایک ہی کمرے میں بند تھے۔
اس دوران ایک قیدی نے دورہ پڑنے کی اداکاری کی اور ساتھیوں نے مدد کے لیے شور مچایا جب اہلکار کمرے میں داخل ہوا تو قیدیوں نے ملکر اسے قابو کرلیا۔
اسی دوران انھی قیدیوں نے محافظوں پر حملہ کیا اور چابیاں چھین کر مرکزی دروازے سے فرار ہوگئے ان میں سے ایک قیدی فوراً واپس جیل آ گیا تھا۔
تحقیقاتی اداروں نے اس واقعے کو سنگین غلطی اور سیکیورٹی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ریاست بھر کی جیلوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کا اعلان کیا۔
