
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ غیر ملکی ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی ویمنز ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز سے قبل ہو گی۔
واضح رہے کہ وہاب ریاض اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے مینٹور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
