ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

جگہ Nov 27, 2026 IDOPRESS

سینچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 149 سالہ تاریخ میں ایسا منفرد کارنامہ انجام دے دیا جو اس سے پہلے کوئی کھلاڑی انجام نہیں دے سکا تھا۔

بنگلا دیش کے خلاف سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویان ملڈر نے پہلے شاندار سنچری سکور کی اور پھر اپنی تباہ کن بولنگ سے صرف 31 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں ٹرپل سنچری بنانے کے ساتھ ایک اننگز میں 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ان کی بطور آل راؤنڈ شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 219 رنز سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

اس میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 494 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں91 اور دوسری اننگز میں 184 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں