پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا ہدف

جگہ Nov 26, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست فضائی رابطوں کا آغاز مئی 2027 میں کرنے کا ہدف مقرر کر لیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے مالدیپ کے وزیر سیاحت و شہری ہوابازی محمد سعید سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت، سرمایہ کاری اور فضائی و بحری روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری فوڈ ایگ پاکستان 2026 کے موقع پر ہوئی، اس دوران دونوں وزرا نے چوتھے گلوبل کوزین شو کا بھی دورہ کیا، جہاں دنیا بھر کے روایتی کھانوں اور مختلف ذائقوں کی نمائش جاری ہے۔

جام کمال خان نے ٹریڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں برآمدات کے مواقع اور درپیش رکاوٹوں کی نشاندہی کریں اور پاکستانی کاروباری اداروں کو عالمی خریداروں سے منسلک کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے اور تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے ٹریڈ افسران کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں