
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سما ٹی وی کے مطابق ذرائع محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے 29 نومبر کو شارع فیصل پر ریلی اور باغ جناح میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے رکھی ہے، جو 3 روز قبل موصول ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اسی روز سندھ ترقی پسند پارٹی نے بھی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے،جس کے لیے درخواست گزشتہ ماہ محکمہ داخلہ کو دی گئی تھی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایم کیو ایم کی ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
