
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے برطانیہ کے معروف کامیڈین، اداکار، ٹی وی میزبان اور مصنف رسل برانڈ پر تشدد، جبر اور بدسلوکی کا الزام عائد کردیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 2014 میں ایک پرتشدد واقعے کے دوران پولیس بلا کر رسل برانڈ کو اپنے گھر سے نکلوایا تھا، بچوں کی خاطر اس وقت خاموش رہی اور قانونی کارروائی نہیں کی، ایک دہائی سے زائد عرصے سے برانڈ سے کوئی رابطہ نہیں۔
جمائما گولڈ سمتھ نے برانڈ کے خلاف جنسی استحصال کے مقدمے میں متاثرہ خواتین کی بہادری کو بھی سراہا۔
جمائما نے انکشاف کیا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ہراسانی دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، ساتھ ہی کہا کہ انہیں اطمینان ہے کہ رسل برانڈ کو بالآخر انصاف کا سامنا کرنا پڑا۔ رسل برانڈ اور جمائما گولڈ سمتھ کے درمیان ماضی میں ذاتی تعلق تھا۔
