لیسکو کے زیرِ اہتمام پیڈ انٹرن شپ پروگرام 2026, سی ای او نے سرٹیفکیٹس اور چیک تقسیم کیے

ٹیک Sep 18, 2026 IDOPRESS

لاہور (افضل افتخار) لیسکو کے زیرِ اہتمام پیڈ انٹرن شپ پروگرام 2026 کی اختتامی تقریب لیسکو آڈیٹوریم، واپڈا گرلز ہائی سکول شالامار لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے دو ماہ پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والے 83 انٹرنیز میں چیکس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور لیسکو انہیں عملی میدان میں سیکھنے اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے پروگرام میں شرکت کی اور لیسکو کے مختلف شعبہ جات میں دو ماہ کی عملی تربیت مکمل کی، جس سے انہیں جدید کارپوریٹ ماحول اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا تجربہ حاصل ہوا۔

انہوں نے انٹرنیز پر زور دیا کہ وہ حاصل کردہ تجربے کو اپنے مستقبل کے پیشہ ورانہ سفر میں بروئے کار لائیں اور محنت، لگن اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔تقریب میں ڈائریکٹر ایچ آر معصومہ عادل، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ہما چیمہ، ایس ای ایسٹرن سرکل عمر بلال، ڈپٹی مینیجر ٹریننگ محمد شفیق اور ترجمان لیسکو رابعہ قادر نے شرکت کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں