اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان

ٹیک Sep 15, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں عدالتی سال 27-2026 کے آغاز پر چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ نئے عدالتی سال کا آغاز انصاف کی فراہمی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، وفاقی آئینی عدالت آئینی معاملات پر ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے، آئین کی پاسداری سے ہی معاشرے میں استحکام ممکن ہے، آئین میں اختیارات اور حدود کا واضح تعین کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی امور میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ضروری ہے، وفاقی آئینی عدالت نے مختصر عرصے میں کئی اہم مقدمات کے فیصلے سنائے، ٹیکنالوجی کا استعمال ادارہ جاتی استعداد اور شفافیت بڑھاتا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ انصاف تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، بلا تفریق آئینی انصاف ہماری بنیادی ترجیح ہونی چاہئے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں