
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جیو نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے درخواست وفاقی حکومت کو بھجوا دی،وفاقی حکومت نے انتخابی تاریخ کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا،دو کنٹونمنٹ بورڈ کی حلقہ بندیاں بھی کرنا ہیں، جنوری تک مہلت دی جائے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ وزارت دفاع کی التوادرخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
