پنجاب حکومت نے میری سیکیورٹی واپس لے لی ، نوٹس کا جواب تیار کرلیا ہے، چند دن میں سامنے آجائے گا: چوہدری سالک حسین

ٹیک Nov 11, 2026 IDOPRESS

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میری سیکیورٹی واپس لے لی ہے، ایلیٹ فورس کی سکیورٹی ڈیڑھ سال سے میرے ساتھ تھی۔

چوہدری سالک حسین سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے پنجاب میں کرپشن کا الزام لگایا، کیا ان کا اشارہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طرف تھا؟ جس پر چوہدری سالک حسین نے جواب دیا کہ میں نے مریم نواز کا نام نہیں لیا تھا۔

چوہدری سالک حسین سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بھائی شافع حسین پنجاب میں وزیر ہیں، کیا وہ استعفیٰ دے رہے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شافع حسین کو میرے بیان دینے کا علم نہیں تھا اور استعفے کا جواب بھی وہی دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ غرور اور تکبر سے بچائے، بیان پرقائم ہوں، پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے، ڈی سی لگوانے کی کوئی بات نہیں، ڈی سی پہلے ہی لگا ہوا تھا۔ انسان کے پاس اختیار آتا ہے تو اسے عاجز رہنا چاہیے، میں نے سچائی سے جواب دیا، پنجاب میں بالکل کرپشن ہورہی ہے، ان معاملات کا تعلق صوبوں کے حوالے سے نہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں