
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ جہلم کے مسائل لاہور میں بیٹھ کر فیصلے کرنے سے حل نہیں ہوں گے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں’’ مارگلہ ڈائیلاگ‘‘ سے خطاب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام مضبوط بنانا ہوگا، کراچی سمیت تمام شہروں میں اختیارات مقامی سطح پر منتقل کرنا ضروری ہے۔ جہلم کے مسائل لاہور میں بیٹھ کر فیصلے کرنے سے حل نہیں ہوں گے، سرکاری افسروں کے صوابدیدی اختیارات کم سے کم کرنا ہوں گے۔ عوامی اجتماعات سے رہنمائی لے کر حکومتی پالیسیوں کو بہتر بنائیں گے۔ٹیکس، توانائی کی قیمتیں اور پالیسی ریٹ برآمدات کے بڑے مسائل ہیں، ایکسپورٹ فیسلی ٹیشن سکیم ملکی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
