پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے زیادہ کیا 11 ارب کے جہاز ضروری ہیں؟و قت آ گیا ہے کہ نئے لوگوں اور نئے چہروں کو آزمایا جائے: چوہدری حسین الہٰی

ٹیک Nov 11, 2026 IDOPRESS

سورس: فوٹو: فیس بک


عالم گڑھ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے زیادہ کیا 11 ارب کے جہاز ضروری ہیں؟ و قت آ گیا ہے کہ نئے لوگوں اور نئے چہروں کو آزمایا جائے.

’’جنگ ‘‘ کے مطابق گجرات کے علاقے عالم گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جو 10 دن پاکستان 20 دن بیرون ملک ہوتی ہے۔ ہم وہ نمائندے چاہتے ہیں جو عوام کا دکھ سمجھتے ہوں۔ اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہنا کہ جہاز لیا تو کیا ہوا، یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے، یہاں آ کر عوام سے پوچھیں کہ بجلی کا بل کیسے دے رہے ہیں۔

چوہدری حسین الہٰی نے مزید کہا وقت آ گیا ہے کہ نئے لوگوں اور نئے چہروں کو آزمایا جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں