ٹرمپ کی ڈیڈ لائن میں چند گھنٹے باقی ، شہباز شریف کی 2 ہفتوں کی مہلت کی اپیل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ کی ڈیڈ لائن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے۔ ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے  مزید 2 ہفتوں کی مہلت کی اپیل کردی،

عی Apr 8, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ کی ڈیڈ لائن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے۔ ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے مزید 2 ہفتوں کی مہلت کی اپیل کردی، انہوں نے ایران سے بھی جذبہ خیر سگالی کے تحت 2 ہفتوں کیلئے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے حوالے سے ایکس پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں بتدریج، مضبوطی اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اور امید ہے کہ یہ کوششیں جلد ٹھوس نتائج دے سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے تک آبنائے ہرمز کھولنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ یہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح کے 5 بجے کا ٹائم ہے۔ صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں پلوں اور پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں