لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے ایل ڈی اے سٹاپ رائے ونڈ روڈ کے قریب سرکاری بس کے اہلکار کی جانب سے بچی پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا جس کی فوٹیج بھی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے ایل ڈی اے سٹاپ رائے ونڈ روڈ کے قریب سرکاری بس کے اہلکار کی جانب سے بچی پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا جس کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیڈو بس نمبر ایل ایچ آر ای وی 008 کے عملے نے بچی پر مبینہ تشدد کیا۔ یہ بس پنجاب حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ماتحت چلتی ہے۔ وائرل ہونے والی فوٹیج میں بس کے عملے کو بچی پر تشدد کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
لاہور میں سرکاری بس اسپیڈو کے کنڈکٹر کی جانب سے نوجوان لڑکی پر سرعام تشدد کے افسوسناک مناظر pic.twitter.com/oxVZw45fKD
— Shahid Abbasi (@ShahidabbasiPk) April 20,2026
پنجاب حکومت کا ایکشن تشدد کرنے والا کنڈیکٹر سجاد نوکری سے فارغ، ملزم کو چوہنگ پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
گرم دماغ والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ ملازم کو بلیک لسٹ بھی کیا جائیگا۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر https://t.co/D8tRDxSIeQ pic.twitter.com/WRXtB8XZQN
— Muhammad Umair (@MohUmair87) April 21,2026
