اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.3 فیصد سے بڑھ کر 5.7 فیصد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.3 فیصد سے بڑھ کر 5.7 فیصد ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران برآمدات میں 1.2فیصد کمی ہوئی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.4فیصد کمی دیکھی گئی اور درآمدات میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے 10.1فیصد اضافے سے 9306 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ برس اس عرصے میں 8453 ارب روپے تھا، اس عرصے کے دوران ترسیلات زر میں بھی 2 8.فیصد اضافہ ہوا۔
