پنجاب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ

عی May 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کی توقع ہے، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، رحیم یار خان، سرگودھا اور جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ ہے، ہیٹ ویو کے دوران رات کے وقت بھی گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں