جاز کیش صارفین اب موبائل فون کے ذریعے سرکاری ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری کر سکیں گے

عی Jun 17, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں موبائل والٹ استعمال کرنے والے صارفین اب اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے براہِ راست حکومتی ٹریژری بلز (Treasury Bills) میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ اس اقدام سے سرکاری ضمانت یافتہ سرمایہ کاری کے مواقع ملک کے تقریباً 14 لاکھ موجودہ پبلک مارکیٹ سرمایہ کاروں سے آگے عام شہریوں تک پہنچ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ سہولت جاز کیش (JazzCash) اور موبی لنک بینک (Mobilink Bank) نے وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے متعارف کرائی ہے، جس کے تحت اہل صارفین جاز کیش ایپلی کیشن کے ذریعے کم از کم 5 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ حکومتی ٹریژری بلز خرید سکیں گے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بتایا کہ مئی 2026 تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ مجموعی طور پر پبلک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کی تعداد تقریباً 14 لاکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں باضابطہ سرمایہ کاری کے مواقع زیادہ تر شہری علاقوں اور نسبتاً زیادہ آمدن رکھنے والے طبقوں تک محدود رہے، جس کے باعث پہلی مرتبہ سرمایہ کاری کرنے والوں اور چھوٹے بچت کنندگان کی بڑی تعداد ان مواقع سے محروم رہی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں