
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مفت گردہ ٹرانسپلانٹ سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جہاں پہلا کامیاب گردہ ٹرانسپلانٹ کا آپریشن کیا گیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پہلے کامیاب ٹرانسپلانٹ میں ایک بھائی نے اپنے بھائی کو گردہ عطیہ کیا۔کامیاب آپریشن کے بعد ڈونر اور مریض دونوں کی حالت تسلی بخش رہی اور انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گردہ ٹرانسپلانٹ کی جدید سہولت اب مریضوں کو مفت فراہم کی جائے گی جس سے گردوں کے امراض میں مبتلا مستحق مریضوں کو علاج کی بہتر سہولت میسر آئےگی۔
