
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے درمیان ثالثی کا سہرا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے سر جاتا ہے،ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان آرہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ سماء نیوز‘‘ کے مطابق بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، اداروں کے سربراہوں کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، سیاسی باتیں سیاسی پلیٹ فارم پر کی جائیں۔
