
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ امن مذاکرات بحال کرنے پر بات چیت کی، یوکرین میں پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز کی مقامی پیداوار پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کی تیاری کیلئے لائسنس دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی بیلسٹک میزائل حملوں سے نمٹنے کیلئے مزید فضائی دفاعی نظام اور انٹرسیپٹرز کی ضرورت ہے۔
