عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت

عی Jul 28, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ رہائی فورس سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل علی بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر کی جانب سے وکالت نامہ اور جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس مقدمے میں سہیل آفریدی کے ساتھ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے بھی وکیل ہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ امن و امان کی صورتحال خراب نہ کرنے سے متعلق عدالت کے سابقہ حکم نامے میں توسیع کی جائے۔

اس پر چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ عدالت کا حکم نامہ صرف آج کی تاریخ تک محدود نہیں تھا، اس لیے اس میں توسیع کی کوئی ضرورت نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں