موٹر وے ایم 5 پر 47 مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

عی Jul 14, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے ایم 5 پر جدید انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم (آئی ٹی ایس) نظام کی مدد سے 47 مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عارف حاصل پور میں 85 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمہ بھی مطلوب تھا۔ جدید آئی ٹی ایس سسٹم نے موٹر وے ایم 5 پر اُوچ شریف کے قریب مشکوک گاڑی کی نشاندہی کی۔

موٹروے پولیس نے تعاقب کرکے ملزم پکڑا، ملزم کی گاڑی سے 10 سولر انورٹرز، 2 بیٹریاں، اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد ہوئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم عارف کو مزید کارروائی کیلئے اُوچ شریف پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں