
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ اروبا مرزا کی جانب سے مبینہ طور پر پرانے میسجز کے سکرین شاٹس شیئر کیے جانے پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔
پچھلے دنوں اروبا مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثاقب چدھڑ کے کچھ پرانے میسجز کا سکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس پر ایم پی اے نے خاموشی توڑتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
ثاقب چدھڑ نے بھی انسٹاگرام کی سٹوری میں ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جعلی اکاؤنٹ سے پیغامات بھیجے گئے، اصل اکاؤنٹ تو وہ خود استعمال کرتے ہیں۔
ثاقب چدھڑ نے یہ بھی کہا کہ اروبا مرزا کبھی بھی ان کے لیے اہم نہیں رہیں اور ان کے درمیان ایسا کوئی تعلق نہیں تھا جسے اس انداز میں پیش کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات یا دشمنی اپنی جگہ، لیکن دشمنوں میں بھی کچھ کلاس ہونی چاہیے اور وہ خاندانی ہونے چاہیں۔

اروبا مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئےسکرین شاٹس اور ثاقب چدھڑ کے مؤقف کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں صارفین دونوں جانب کے دعوؤں پر غور اور اس پر بات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں جانب سے سامنے آنے والے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
