بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پراپیل منظور ،اعتراضات کالعدم

عی Jul 31, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف دائر چیمبر اپیل پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سماعت کرتے ہوئے اپیل منظور کر لی اور رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پررجسٹرار اعتراضات کیخلاف اپیل پر چیمبر میں سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل عذیر کرامت بھنڈاری چیمبر میں پیش ہوئے جس کے بعدبانی پی ٹی آئی کی چیمبر اپیل منظور کر لی گئی اوررجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کالعدم قراردے دیئے گئے۔


چیف جسٹس نےعذیر بھنڈاری کو دستخط شدہ وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی اپیل پر نمبر الاٹ کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل عظمیٰ خان کے کیس کےساتھ منسلک کر دی۔

بانی پی ٹی آئی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی گئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان چیمبر سماعت کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں