لاہور؛ دو بھائیوں کو قتل کر کے بیرون ملک فرار کی کوشش پر ملزم گرفتار

عی Jul 31, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوابی میں دو بھائیوں کو قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مرکزی ملزم کو لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان نے صوابی میں فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کی بروقت اطلاع پر ایف آئی اے نے ملزم کا نام فوری طور پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی آئی این ایل) میں شامل کر دیا تھا۔ اگرچہ ملزم امیگریشن کاؤنٹر کراس کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا، تاہم بروقت حکمت عملی اور اطلاع ملنے پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے صوابی پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں