مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا

عی Jul 31, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 5 روز کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستھرا پنجاب کی طرح صاف پانی اتھارٹی پنجاب کو ری سٹرکچر کر کے جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے، پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو تکنیکی اور انتظامی لحاظ سے مکمل بااختیار بنایا جائے گا۔

دوران اجلاس بتایا گیا کہ صاف پانی اتھارٹی کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، صاف پانی اتھارٹی کے تمام ٹرکوں اور پلانٹس کی مانیٹرنگ ہوگی، علاقائی ضرورت کے مطابق آر او پلانٹس اور جدید فلٹریشن ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی، صوبے میں فلٹریشن پلانٹس اور آر او پلانٹس پر پلانٹ آئی ڈی، آپریٹر کا نام، فون نمبر اور اوقات کار درج کئے جائیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں