شام تک رپورٹ دی جائے کہ کس سینیٹر کے سگریٹ پکڑے گئے ہیں،سیف اللہ ابڑو

عی Aug 3, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ شام تک رپورٹ دی جائےکہ کس سینیٹر کے سگریٹ ہیں،کسی کے اکاؤنٹ میں 90ارب آئیں تو ایف بی آر آنکھیں بند کر لیتا ہے،سینیٹرز کی پگڑی کیوں اچھالی جاتی ہے، ایسا نہیں چلے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سگریٹ سمگلنگ کے معامے پر ارکان میں بحث ہوئی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایک سینیٹر کےرشتہ داروں کا نام لیا گیا کہ ان کے سگریٹ پکڑے گئے،ممبر کسٹمز نے کہاکہ پکڑے گئے ٹرک ہمارے پاس موجود ہیں،موٹروے پولیس کو اطلاع ہم نے دی تھی،سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہا یہ معاملہ کسٹمز کے دائرہ کار میں نہیں آتا، ممبر کسٹمز نے کہا کہ ممکن ہے مال افغانستان سے آیا ہو، سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہاکہ مال افغانستان سے کیسے آ سکتا ہے، بارڈر تو بند ہے، ممبر کسٹمز نے کہاکہ ہم نے جو مقدمہ درج کیا ہے اس میں کسی کا نام درج نہیں ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں