لاہور پولیس کا اہلکار ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

عی Aug 11, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں پولیس کانسٹیبل کو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کانسٹیبل حذیفہ ہربنس پورہ کے علاقے میں واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ کانسٹیبل حذیفہ اور اس کے ساتھی سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے دونوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس اہلکار کی مبینہ غیر قانونی سرگرمی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں