
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر انتخابات کے 3 مراحل مکمل ہوگئے جب کہ انتخابات کے دوران آئی پی پی اور مسلم کانفرنس کے بڑے بڑے برج الٹ گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی 38نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہوگیا، مسلم لیگ ن 38نشستوں میں سے 24پر کامیاب ہوئی، پیپلز پارٹی 12نشستیں حاصل کر کے دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی،
عوام دست و بازو پارٹی ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی، ایل اے 16پر مسلم لیگ ن کے میر اکبر کو واضع برتری حاصل ہے، 186میں سے 174پولنگ سٹیشنز کے نتائج مکمل ہوگئے۔
12پولنگ سٹیشنز کے نتائج تاخیر کاشکار ہیں، آزاد کشمیر انتخابات بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کے برج الٹ گئے، 24میں سے 20سیاسی جماعتیں ایک نشست بھی نہ نکال سکیں، پی ٹی آئی نے مکمل بائیکاٹ کیا ۔
آئی پی پی ،مسلم کانفرنس کے بڑے بڑے برج الٹ گئے، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم بھی کوئی سیٹ نکالنے میں ناکام رہیں، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے ہاتھ بھی کچھ نہ آیا، مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق اپنی نشست بھی نہ بچا سکے۔
سردار عتیق کو 21ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی جب کہ آئی پی پی کے صدر تنویر الیاس کو دونوں حلقوں میں بدترین شکست سامنا کرنا پڑا، ایل اے 15باغ سے صرف 1200حاصل کر پائے۔
