امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

عی Aug 14, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا درآمد کیے جانے والے بغیر پائلٹ ڈرونز اور ان کے پرزہ جات پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ قومی سلامتی کی بنیاد پر کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بعض بغیر پائلٹ ڈرونز نظام، جن کا وزن 25 کلوگرام سے زیادہ ہے اور جن میں تھرمل امیجرز اور ڈاکنگ اسٹیشنز جیسی صلاحیتیں موجود ہیں، ان کی درآمد پر 100 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

یہ اقدام امریکا کی جانب سے چین اور 59 دیگر ممالک پر نئے ٹیرف عائد کیے جانے کے چند روز بعد سامنے آیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں