امریکی ناظم الامور اور روسی سفیر کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد

عی Aug 14, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی 79ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور روسی سفیر کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانیوں کویومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اپنے پیغام میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے، پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمنائیں ہیں۔


Happy Independence Day,Pakistan! The United States was proud to be one of the first nations to recognize Pakistan’s independence. Over the past eight decades,our friendship has only grown stronger. To our friends across Pakistan celebrating today,we wish you peace,joy,and a… pic.twitter.com/V1uAfMEjf2

— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 13,2026


دوسری جانب روسی سفیر نے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ قومی دن پاکستانی عوام کی جرأت، غیر متزلزل عزم اور مضبوط قومی جذبے کا مظہر ہے، ہم مل کر باہمی افہام و تفہیم کو مزید مستحکم کریں گے اور دونوں ممالک کے مفاد میں اپنی شراکت داری کو وسعت دیتے رہیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں