عمران خان کی پمز منتقلی کا فیصلہ جیل سے روانہ ہونے کے بعد سیکیورٹی صورتحال دیکھتے ہوئے کیا گیا: طارق فضل چوہدری

عی Aug 22, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پمز منتقلی کا فیصلہ کل رات اُن کے اڈیالہ جیل سے روانہ ہونے کے بعد سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام 'نیا پاکستان'میں بات کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے کیا تھا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا اگر سکیورٹی کے ضامن ادارے ذمہ داری اٹھانے سے انکار کر دیں تو ان کی بات سننی پڑتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں بات کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوراً بعد اپنے کارکنان کو شفا ہسپتال سے دور رہنے کی ہدایت کی اور کارکنان نے احترام کیا۔

انہوں نے کہا ایسی کوئی صورتحال نہیں تھی جس سے سکیورٹی خدشات پیدا ہوں، حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں