چین کا سعودی عرب کی اپیل پر ایران سے حوثیوں کے حملے روکنے میں مدد کا مطالبہ: خبررساں ایجنسی رائٹرز

عی Sep 18, 2026 IDOPRESS

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے سعودی عرب کی جانب سے اپیل کے بعد ایران پر زور دیا ہے کہ وہ حوثیوں کے حملے روکنے میں مدد کرے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق اس معاملے سے باخبر تین ایرانی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے چین سے کی گئی اپیل پر چین نے ایران سے درخواست کی ہے کہ وہ حوثیوں کے حملے رکوانے میں مدد کرے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر کے ساحل اور آبنائے باب المندب کے ارد گرد تیزی سے پیش قدمی کے بعد سعودی عرب نے چین سے رابطہ کیا تھا کیونکہ حوثیوں کے ان اقدامات سے سعودی تیل کی برآمدات اور تجارتی جہازوں کی آمد ورفت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

رائٹرز کی جانب سے اس خبر پر تبصرہ کرنے کی درخواست کے جواب میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’چین نہیں چاہتا کہ علاقائی کشیدگی مزید بڑھ کر یمن اور بحیرہ احمر تک پھیل جائے۔ علاقائی عدم استحکام میں اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے‘۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ اور سعودی حکومت کے میڈیا آفس نے اس خبر کے حوالے سے تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں