آئی سی سی کا اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان

عی Sep 18, 2026 IDOPRESS

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق سری لنکا کے بیٹر سونال ڈینوشا نے اگست کا مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں 3 سنچریاں اسکور کیں اور پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے اولی رابنسن اور بنگلادیش کے حسن محمود بھی نامزد تھے۔

ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ آئل آف مین کی کپتان لوسی بارنیٹ نے جیت لیا۔ وہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والی آئل آف مین کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

ویمنز ایوارڈ کے لیے تھائی لینڈ کی سلی پورن لاؤمی اور ننّاپٹ کونچارونکینائی بھی نامزد تھیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں