شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم

عی Sep 18, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں اور ان کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا اور شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں کے دوران خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے قافلے پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 6 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیرداخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں