جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا

عی Sep 18, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ پر 33 روز سے جاری دھرنا لانگ مارچ کی تیاری کیلئے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا ہے کہ دھرنا اب ایک تحریک میں تبدیل ہو چکا ہے، جماعت اسلامی کل سے شہر بھر میں لانگ مارچ کی آگاہی مہم کا آغاز کرے گی، جس کے تحت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹس میں رابطہ مہم چلائی جائے گی اور تاجر برادری سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی، لانگ مارچ کی تیاری کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

دھرنا ختم ہونے پر چیئرنگ کراس لاہور پر جزوی طور پر ٹریفک بحال ہوگئی، صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں