
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رستم کے علاقے مچھی جعفر آباد میں کنویں میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی، اہلکاروں نے تینوں افراد کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق افراد میں 12 سالہ شاہ روم، اسکا والد 47 سالہ اعجاز اور 45 سالہ الف ذادہ شامل ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد کے کنویں میں گرنے سے متعلق پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
