رائیونڈ میں 2 سالہ بچہ گندے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق , والدین غم سے نڈھال

عی Oct 9, 2026 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی تحصیل رائیونڈ میں2سالہ فہد کھیلتے ہوئے جوہڑ میں جاگرا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق رائیونڈ کے محلہ اسلام آباد میں 2 سالہ فہد کھیلتے ہوئے گھر سے باہر نکلا،اور اچانک جوہڑ میں جا گرا۔ والدین غم سے نڈھال ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اکلوتا بیٹا تھا اس جوہڑ نے ہمارے ننھے پھول کی جان لے لی۔

اہلِ علاقہ کے مطابق یہ جوہڑ کافی عرصے سے موجود ہے، علاقے میں ڈرینج سسٹم ہی نہیں، گھروں کا پانی جوہڑ میں جاتا ہے ۔جب بچے کھیلتے ہیں تو دھڑکا لگا رہتا ہے۔ معصوم فہد کی جدائی سے سب لوگ سوگوار ہیں۔گندے پانی کے جوہڑ نے ایک ماں کی گود اجاڑ دی۔ہم عرصہ دراز سے اس بدبودار ماحول میں سانسیں لے رہے ہیں، مگر کسی حکمران کو ہماری حالت پر ترس نہیں آتا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں