
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ترکمانستان کے شہر ترکمان باشی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں روس ایران تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر پوتن نے ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی حال ہی میں بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی، ترکمانستان میں ہونے والی نئی ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور جاری سیاسی عمل کا جائزہ لینے کا ایک اور موقع ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ روس اس صورتِ حال کے حل میں ایران کی مدد کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔
