
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی یونین نے یوکرین کے متعدد شہروں پر روسی میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس امن مذاکرات کی آڑ میں یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے 16 اور 17 نومبر کی درمیانی شب یوکرین کے متعدد شہروں پر میزائل حملے کیے، جن میں دارالحکومت کیف خاص طور پر متاثر ہوا۔
اطلاعات کے مطابق حملوں کی پہلی لہر میں 26 میزائل داغے گئے، روسی حملوں میں یوکرین کی توانائی انفرا اسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
یورپی یونین نے روسی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ روس امن مذاکرات کی آڑ میں یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔
