امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی

عی Nov 23, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران ماضی کے ایران سے یکسر مختلف ہے اور امریکا بھی اب وہ فاتح طاقت نہیں رہا بلکہ شکست خوردہ ملک بن چکا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ دنیا بدل چکی ہے، موجودہ عالمی نظام کو پرانی تصاویر کے ذریعے ماضی کی طرف واپس نہیں لے جایا جا سکتا۔

محسن رضائی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں ان کا موازنہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ 1945ء کی یالٹا کانفرنس میں شریک اتحادی رہنماؤں سے کیا گیا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں