پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے

عی Nov 24, 2026 IDOPRESS

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان خلائی سفر میں نئی منزل حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق پہلے پاکستانی خلا باز کی چینی خلائی سٹیشن روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، چینی خلائی مشن شین ژو 24 پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان کو کل لے کر روانہ ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر18 منٹ پر خلائی مشن شین ژو24 روانہ ہوگا، محمد ذیشان علی خلائی مشن میں بطور پے لوڈ سپیشلسٹ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

پاکستانی خلا باز چینی سٹیشن تیانگونگ پر قدم رکھنے والا پہلا غیر ملکی ہوگا، پاکستانی خلا باز تقریباً ایک ہفتہ خلا میں قیام کے بعد زمین پر واپس آئے گا، سپارکو اور چینی خلائی ایجنسی کے اشتراک سے مشن انجام دیا جائے گا۔

خلائی مشن کو جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا، چیئرمین سپارکو یوسف خان نے پاکستان کے خلائی پروگرام کی تاریخ کی اہم اور یادگار پیشرفت قرار دیا۔


دن

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں