
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر میں لاپتہ خواتین کی بازیابی کے لیے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دینے اور لاہور کی موجودہ تفتیشی ٹیم تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے خواتین کی بازیابی کے لیے الگ ٹیمیں اور خصوصی ونگ بنانے سے متعلق حکومتی ہدایات حاصل کرکے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے یہ احکامات سلمیٰ بی بی کی جانب سے اپنی بیٹی مقدس کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیے، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم عدالت میں پیش ہوئے اور خواتین کے لاپتہ ہونے اور ان کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
