لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے خوشخبریوں کا وقت شروع ہو چکا ہے اور ملک ایک بڑی پرواز کے

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے خوشخبریوں کا وقت شروع ہو چکا ہے اور ملک ایک بڑی پرواز کے لیے تیار ہے۔پاکستان اس وقت عالمی سطح پر ایک اہم مقام حاصل کر چکا ہے جہاں دنیا نہ صرف ہمارے کردار کو دیکھ رہی ہے بلکہ اسے تسلیم بھی کر رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد ٹاکس کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر جو پذیرائی ملی اور جس طرح عالمی قیادت نے پاکستان کی پیس میکنگ (Peace-making) کی کوششوں پر گفتگو کی، وہ ہماری سفارتی کامیابی ہے۔ ہارورڈ جیسے معتبر عالمی ادارے میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی قیامِ امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا اعتراف ملک کی سفارتی جیت ہے۔
