او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب فواد شیر کی سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ

جدہ ( محمد اکرم اسد)  او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید محمد فواد شیر نے او آئی سی سیکرٹریٹ میں سیکریٹری جنرل حسین براہیم طہٰ سے ملاقات کی۔

بڑا ڈیٹا Apr 17, 2026 IDOPRESS

جدہ ( محمد اکرم اسد) او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید محمد فواد شیر نے او آئی سی سیکرٹریٹ میں سیکریٹری جنرل حسین براہیم طہٰ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سفیر فواد شیر نے سیکریٹری جنرل کو خطے میں پاکستان کی امن اور ثالثی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 08 اپریل 2026 کو فوری جنگ بندی کے لیے مذاکرات کیے اور ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی 'اسلام آباد مذاکرات' کی میزبانی کی۔سفیر نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات دونوں فریقوں سے پاکستان کے قریبی رابطے اور بھرپور سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے کردار کو سراہا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں