
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز ‘‘کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کی رہیں جبکہ جولائی سے مئی کے دوران درآمدات 62 ارب 66 کروڑ ڈالر زسے زیادہ کی رہیں۔
11 ماہ میں برآمدات میں 5.61 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ درآمدات میں 5.94 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں درآمدات 59 ارب 14 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کی تھیں۔
مئی میں اپریل کی نسبت میں برآمدات میں 9.59 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مئی میں اپریل کی نسبت میں درآمدات میں 21.55 فیصد کی کمی ہوئی، رواں مالی سال مئی میں گزشتہ مالی سال مئی کی نسبت برآمدات میں 1.26 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مئی میں گزشتہ مالی سال کی نسبت درآمدات میں 6.63 فیصد کی کمی ہوئی۔
